KDA قبضہ چھڑاﺅ ‘ قبضہ کراﺅ گینگ کا گھر پر حملہ

ادارہ ترقیات کراچی کے بدعنوان افسران لالچ میں اندھے، ڈاکوؤں کی طرح لوٹ مار کرنے لگے

شہزاد بہاری کے دست راست ایکسئین ناصر صدیقی کی قیادت میں پرائیویٹ ٹیم نے سیکٹر 2 ST/R1 کے مکان میں عورتوں پر تشددکیا

بلڈر طاہر کے برابر میں بلند عمارت بن رہی ہے وہ پلاٹ بھی ہتھیانا چاہتاہے ‘ گروہ نے مقدمہ عدالت میں ہونے کی بھی پروا نہیں کی

کراچی (رپورٹ اے آر ملک ) رحمت اللعالمین ﷺ کی حدیث پاک ہے کہ وہ ہدایت کا ایک فتنہ ہے میری امت کا فتنجال ہے۔ لالچ نے طاقتوروں سے دماغ کی بینائی چھین لی ہے۔ انہیں نہ ہی ریاستی قوانین کی فکر ہے نہ انسانیت کی پرواہ نہ ہی عدالتوں کی فکر ہے۔ جس کی مثال نارتھ کراچی میں ST/R1 پر قائم آبادی کے ایک مکان پر KDA ایکسٹین ناصر صدیقی کی قیادت میں 20 سے 25 افراد پر مشتمل پرائیویٹ حصے نے ایک گھر پر ڈاکوﺅں کی طرح دھاوا بول کر عورتوں میں تشدد کیا گھر میں توڑ پھوڑ کی جس سے عورتیں زخمی بھی ہوئیں۔ ان کے ہمراہ خواجہ اجمیر نگری تھانہ کی پولیس بھی تھی۔ ہنگامہ بڑھنے پر آئندہ چڑھائی کی دھمکی دے کر یہ بھاگ نکلا۔ تفصیلا ت کے مطابق نارتھ کراچی کے سیکٹر 2 میں واقع پلاٹ ST/R1 ٰکئی دہائیوں سے قبل پلاٹنگ کی گئی اور 20 کے لگ بھگ مکان کئی دہائیوں سے آباد ہیں۔ جس میں چند ایک لیز اور باقی الاٹمنٹ پر ہیں وہاں اہل علاقہ اور مضروبین نے مزید بتایا کہ ST/R-18 ٰپر بلڈر طاہر کی بلند وبالا عمارت کی تعمیر جاری ہے۔ جس کی 4 منزلیں تعمیر ہوچکیں۔ اس بلڈر نے پڑوس میں واقع پلاٹ پر نظریں جمارکھی تھیںاور کئی بار اس کے مالکان کو اونے پونے مکان بیچنے پر زور دیا دباﺅ دھونس دھمکی دی کام نہیں چلا تو KDAمیں قائم پٹہ سسٹم اور قبضہ مافیا گینگ چلانے والے پی ڈی سرجانی شہزاد بہاری کی چین کے نارتھ کراچی ایکسٹین ناصر صدیقی سے مل کر اس کی قیادت میں اس مکان پر تشدد جتھے کے ہمراہ گھر میں گھس کر عورتوںپر تشدد اور گھر میں توڑ پھوڑ کی کچھ سامان باہر پھینکا حالانکہ اس مکان کا مقدمہ نمبر 648-2022 ّسول جج کی عدالت میں زیر سماعت ہے اجمیر نگری تھانہ کی پولیس اور KDA افسر نے کسی قانون قاعدے کی پرواہ کئے بغیر قبضہ چھیننے کیلئے حملہ کیا اور بھاگتے وقت آئندہ چڑھائی کی دھمکی بھی دی KDA کے افسران بالا پٹہ سسٹم کے سرپرست ہونے کی بنائ پر آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں۔ یاد رہے کہ روزنامہ قومی اخبار نے گزشتہ دنوں اس قبضہ چھڑا ﺅ ‘ قبضہ کراﺅ گینگ کی خبر شائع کی تھی اس گروہ کی قیادت جے آئی ٹیز کو مطلوب شخص شہزاد بہاری کرتا ہے۔ ایکسٹین ناصر صدیقی بھی اس کا دست راست ہے اس گروہ نے پاپوش نگر میں 1300 گز پر آباد گھر اجاڑ کر قبضہ کیا مسمار کیا جو خبر شائع ہوچکی ہے نمائندہ قومی اخبار نے ایکسٹین ناصر صدیقی سے موقف مانگا تو انہوںنے کارروائی کے دستاویزی ثبوت دینے سے یکسر انکار کیا اور کہا کہ عدالت مجھ پر توہین عدالت کامقدمہ بنا سکتی ہے تو بنائے اس طرح کی وارداتو ں سے صرف نظر کرنے والے وطن کے محافظ سوچیں کہ پہلے محکموں سے نفرت پیدا ہوتی ہے جو بڑھ کر وطن سے مایوسی پیدا کرتی ہے جو دشمن کیلئے مدد گار ثابت ہوتی ہے اس گروہ کی مزید وارداتوں کی خبریں جلد شائع کی جائیں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*