فلائنگ آبجیکٹ کا معاملہ: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: بھارتی ساختہ سپر سانک آبجیکٹ کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامورکودفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فلائنگ آبجیکٹ 9 مارچ کو شام 6:43 پر سورت گڑھ سے لانچ ہوا جو 6:50 پر میاں چنوں میں گرا تاہم فلائنگ آبجیکٹ سے شہری املاک کو نقصان پہنچا اور نہ انسانی جانوں کو کوئی خطرہ لاحق ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فلائنگ آبجیکٹ سے پاکستانی فضائی حدود میں ملکی و بین الاقوامی پروازوں کو خطرہ لاحق ہوا جس پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا اور بھارتی ناظم الامورکوکہاگیا کہ وہ اپنی حکومت کوپاکستان کی شدید مذمت سے آگاہ کرے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ واقعہ علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بھارتی بے حسی کا عکاس ہے، پاکستان واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے، بھارت واقعے کی تحقیقات کے نتائج کو پاکستان کے ساتھ شیئرکرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت اس طرح کی لاپرواہی کے ناخوشگوار نتائج کوذہن میں رکھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*