Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 24 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کوروناکے 4ماہ بعد سب سے زیادہ کیسز2547رپورٹ ، کراچی سب سے آگے

developer account جمعه 20 نومبر 2020
کوروناکے 4ماہ بعد سب سے زیادہ کیسز2547رپورٹ ، کراچی سب سے آگے

کراچی (قومی اخبار نیوز ) پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران مزید 18 افراد کا انتقال ہوگیا ہے جبکہ چار ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا کیسز 2547 رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ، مثبت کیسز آنے کی شرح 7فیصد سے تجاوز کرگئی ، صرف سندھ میں 16مریض جاں بحق ہوئے اور 1193نئے کیس سامنے آئے ، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7248 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3لاکھ65ہزار 927تک جا پہنچے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36899 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2547 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 18 افراد انتقال کرگئے۔ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.9 فیصد رہی جبکہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 4 ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ ہے۔ کورونا کی پہلی لہر میں 13 جولائی کو پاکستان میں ایک روز کے دوران 2769 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد اب تقریباً 4 ماہ بعد تعداد 2547 پر جاپہنچی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7248 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 65927 تک جا پہنچے ہیں۔ اس کیعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 886 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

(45 بار دیکھا گیا)

تبصرے