Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 24 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سرکاری لیبارٹریز میں بغیر علامات والے 60 سال سے زائد العمر افراد کے کورونا ٹیسٹ پر پابندی

developer account جمعه 20 نومبر 2020
سرکاری لیبارٹریز میں بغیر علامات والے 60 سال سے زائد العمر افراد کے کورونا ٹیسٹ پر پابندی

کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ صحت سندھ نے سرکاری لیبارٹریوں میں 60 سال سے کم عمر بغیر علامات والے مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے پر پابندی عائد کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری لیبارٹریوں میں کورونا ٹیسٹ کٹس کی شدید کمی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں سیمپلز جمع ہوگئے ہیں اس لیے 60 سال سے زائد عمر کے وہ افراد جن میں کورونا وائرس کی علامات موجود نہیں ہیں ان کا ٹیسٹ نہ کیا جائے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کی سرکاری لیبارٹریوں میں ملک سے باہر جانے والے افراد کے کورونا ٹیسٹ کروانے پر بھی پابندی عائد ہوگی، سرکاری لیبارٹریوں میں صرف علامات والے مریضوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا جبکہ ایسے مریضوں کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوسکے گا جنہیں دیگر بیماریاں لاحق ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کے عملے اور طلبائ میں علامات پائے جانے کی صورت میں ہی کورونا ٹیسٹ ہوسکیں گے۔

(24 بار دیکھا گیا)

تبصرے