Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 24 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سب سے زیادہ 473 رنز بابر اعظم کے

developer account جمعرات 19 نومبر 2020
سب سے زیادہ  473 رنز بابر اعظم کے

لاہور(قومی اخبارنیوز) پی ایس ایل 5میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم کے بیٹ نے اگلے جب کہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے59.12کی اوسط سے473رنز اسکور کیے۔پی ایس ایل 5میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنائے،کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے 59.12کی اوسط سے473رنز اسکور کیے،اس میں 5ففٹیز بھی شامل رہیں، انھوں نے سب سے بڑی اننگز 78رنزکی کھیلی، دوسرے نمبر پر فخرزمان نے325 رنز اسکور کیے،محمد حفیظ 312، بین ڈنک 300اورکرس لین 284رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ایونٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کرس لین نے کھیلی، جارح مزاج بیٹسمین 117پر ناٹ آ و?ٹ رہے،کامران اکمل اور رائیلی روسو نے بھی سنچریاں بنائیں۔ بولرز میں شاہین شاہ آ فریدی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،انھوں نے 19.52کی اوسط سے 17شکار کیے۔بہترین بولنگ 18رنز کے عوض 4وکٹیں رہی، محمد حسنین 15، سہیل تنویر اور دلبر حسین 14،14، ڈیوڈ ویزا 12کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے،ایونٹ میں بہترین بولنگ کا اعزاز سمت پٹیل کو حاصل ہوا،انھوں نے صرف5رنز دے کر 4وکٹیں لی تھیں۔وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ 9شکار بین ڈنک نے کیے،فیلڈ میں سب سے زیادہ 10کیچز فخرزمان نے لیے۔کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑی اننگز لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کھیلتے ہوئے 5وکٹ پر 209رنز بنائے۔

(20 بار دیکھا گیا)

تبصرے