Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 24 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پی ایس ایل میچز، خصوصی ٹریفک پلان تیار

قومی نیوز جمعرات 12 نومبر 2020
پی ایس ایل میچز، خصوصی ٹریفک پلان تیار

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی ٹریفک پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے میچزکے انعقاد پر خصوصی ٹریفک پلان تیار کرلیا۔

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے میچز14/15/اور17نومبر2020ءسے دوبارہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے اس سلسلے میں میچزوالے دن شارع فیصل سے براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ جانب سرشاہ سلیمان روڈ،ملینیم سے نیپا اور اسی طرح ائرپورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشدمنہاس روڈ،ملینیم اور نیپا راستہ اختیار کرسکتے ہیں

پاکستان نے زمبابوے کووائٹ واش کردیا

راشدمنہاس روڈسے اسٹیڈیم براستہ ڈالیما روڈعام پبلک کوجانے کی اجازت نہیں ہوگی ،نیپا ،عسکری IV،ڈرگ روڈسے شارع فیصل یا ملینیم ،نیپا سے صفورا ،یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں ،لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائرفلائی اوورنیشنل اسٹیڈیم روڈعام پبلک کوجانے کی اجازت نہیں ہوگی ،تمام ٹریفک یونیورسٹی کاراستہ اختیار کرکے اپنے منزل کی جانب جاسکیں گے ،یونیورسٹی روڈ سے نیوٹاﺅ ن ٹرننگ اسٹیڈیم روڈعام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی
جیل چورنگی سے شہید ملت یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں ،آغا خان اسپتال اور لیاقت نیشنل اسپتال اور اطراف کے رہائشی حضرات نیوٹاﺅ ن تھانے کی طرف سے آئیں ٹریفک پولیس کا عملہ ان کی مکمل رہنمائی اور تعاون کیلئے موجود ہوگا
سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ،لیاقت آباد نمبر10سے جانب حسن اسکوائر ،پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈکارساز سے اسٹیڈیم ،ملینیم تا نیوٹاﺅن ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا ،ترجمان کراچی ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ زحمت وپریشانی سے بچنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں ،درج بالا ہدایت پر عمل کریں ،اپنی گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں کو کسی سروس روڈیا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں۔

(57 بار دیکھا گیا)

تبصرے