Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 24 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان نے زمبابوے کووائٹ واش کردیا

قومی نیوز بدھ 11 نومبر 2020
پاکستان نے زمبابوے کووائٹ واش کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آٹھ وکٹوں سے ہرا کر مہمان ٹیم کو وائٹ واش کر دیا۔ لیگ اسپنر عثمان قادر مردِ میدان قرار پائے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 129 رنزبنائے۔ چیبھابھا 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹیلر 8، ایورن 4، مادھورے 9، بوری1، شومبھا 11 رنز بنا سکے۔

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو شکست دیدی

دیگر کھلاڑیوں میں چیگمورا 2، ٹریپانو 28، مساکڈزا 11، فراز اکرم نے 2 رنز بنائے، قومی ٹیم کی طرف سے عثمان قادر نے 4 شکار کیے، عماد وسیم کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ محمد حسنین اور حارث رو¿ف نے ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

قومی ٹیم نے 130 رنز کا ہدف با آسانی 16 اوورز میں حاصل کر لیا۔ فخر زمان 21 اور حیدر علی 27 اسکور بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ عبد اللہ شفیق 41، اور خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ مساکڈزا اور شومبا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

(60 بار دیکھا گیا)

تبصرے