Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 24 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستانی روپیہ بہترین کارکردگی دکھانے لگا

قومی نیوز منگل 10 نومبر 2020
پاکستانی روپیہ بہترین کارکردگی دکھانے لگا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی روپے کا خطے کی بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شمار ہونے لگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روپے کی قدر میں یکم اکتوبر سے 3.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں انڈونیشیا اور جنوبی کوریا کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 158 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر گرنے ، ایکسپورٹرز کی جانب سے ڈالر تیزی سے تڑوانے اور ترسیلات زر میں بہتری آنے کے باعث روپے کی قدر کو مسلسل سہارا مل رہا ہے۔

کورونا کے وار جاری ؛ 24 گھنٹوں میں 18 ہلاک

ڈیلرز کا کہنا ہے 26 اگست 2020 کو جب ڈالر 168 روپے 43 پیسے کی رکارڈ سطح کو چھو گیا تھا اس وقت سے آج تک امریکی کرنسی انٹر بینک میں 9 روپے 52 پیسے سستی ہوچکی ہے۔اوپن مارکیٹ میں عوام کو ڈالر 158 روپے 80 پیسے میں دستیاب ہے ، ماہرین کا کہنا ہے ڈالر کی قدر میں کمی سے خام تیل مصنوعات سمیت کھانے پینے کے امپورٹڈ آئیٹم کے ریٹ کم ہونگے جس سے مہنگائی کی رفتار میں کمی آنے کی توقع ہے۔

(82 بار دیکھا گیا)

تبصرے