Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 24 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی اداکارہ منشیات خریدتے وقت پکڑی گئی

قومی نیوز منگل 27 اکتوبر 2020
بھارتی اداکارہ منشیات خریدتے وقت پکڑی گئی

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے صنعتی شہر ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ پریتیکا چوہان کو منشیات خریدتے وقت دھر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں منشیات کا پہلو سامنے آنے کے بعد این سی بی نے اداکاروں پر خصوصی نظر رکھنا شروع کردی ہے جس کی وجہ سے اداکارہ پریتیکا چوہان کو گرفتار کرنا پڑا ہے۔

دو بہنوں کو جنس تبدیل کرکے لڑکا بنادیا گیا

ڈرامہ سیریل ’دیوئوں کے دیو مہا دیو‘ سے شہرت حاصل کرنے والی پریتیکا چوہان کے بارے میں این سی بی کو منشیات کے استعمال کی اطلاع ملی تھی۔ اہلکاروں نے ممبئی کے علاقے ورسووا میں بالی ووڈ شخصیت کو پکڑنے کیلئے منصوبہ بنایا اور جیسے ہی وہ ڈرگ خریدنے کیلئے وہاں آئیں تو انہیں دھر لیا گیا، اداکارہ کے قبضے سے 99 گرام چرس پکڑی گئی ہے۔

پریتیکا چوہان کے ساتھی فضیل کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعدعدالت نے دونوں ملزمان کو 8 نومبر تک کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

(92 بار دیکھا گیا)

تبصرے