Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 24 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کیلئے سی این جی مہنگی

قومی نیوز منگل 27 اکتوبر 2020
پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کیلئے سی این جی مہنگی

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سی این جی، پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کیلئے گیس مہنگی کردی۔اوگرا نے ستمبر سے گیس مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔اوگرا کے مطابق کمرشل سیکٹر، تندور اور سیمنٹ انڈسٹری کیلئے گیس مہنگی نہیں کی گئی۔

”ڈالرگرررہا ہے “

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی این جی ریجن ون کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور ریجن 2 کیلئے سی این جی 67 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی جبکہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو اور جنرل انڈسٹری کیلئے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ پاور سٹیشنزکیلئے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے ۔آئی پی پیز کیلئے بھی گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی ہے ۔

(76 بار دیکھا گیا)

تبصرے