Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 01 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے قافلے نکل پڑے

قومی نیوز جمعه 16 اکتوبر 2020
پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے قافلے نکل پڑے

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں آج ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کے لیے لاہور سمیت مختلف علاقوں سے قافلے روانہ ہو گئے۔

لاہور کی سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور آگاہی کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

شریف میڈیکل سٹی روڈ کو عام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا، رنگ روڈ اڈا پلاٹ تا نیازی شہید چوک حالات کے پیشِ نظر بند کیا جا سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ راوی روڈ تا امامیہ کالونی پھاٹک ریلی کے وقت عام ٹریفک کیلئے بند ہو گی، ریلی کے وقت ملحقہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند رکھی جائیں گی۔

راز کھلولے تو قیامت آجائیگی، شیخ رشید

ریلی گزرنے کے ساتھ ہی سڑکیں ٹریفک کیلئے کھول دی جائیں گی، ریلی کے وقت گوجرانوالہ اور نارووال جانے والے شہری پرانا راوی پل استعمال کر سکیں گے۔

لاہور سے شیخو پورہ جانے والا ٹریفک شاہدرہ چوک کی بجائے سگیاں پل استعمال کر سکے گا، ٹریفک کی روانی کیلئے وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ دو ایس پیز، 6 ڈی ایس پیز، 56 انسپکٹرز اور 600 سےزائد وارڈنز تعینات ہوں گے، ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے راستہ کلیئر رکھا جائے گا۔

سی ٹی او سید حماد عابد نے شہریوں سے لاہور رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر ریلی کی موومنٹ کے دوران غیر ضروری سفر سےاجتناب کی اپیل بھی کی ہے۔

(84 بار دیکھا گیا)

تبصرے