Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 01 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی پیکیج داؤ پر لگ گیا

ویب ڈیسک بدھ 07 اکتوبر 2020
کراچی پیکیج داؤ پر لگ گیا

کراچی(قومی اخبارنیوز) جزائر کی اراضی کی ملکیت اور ساحلی اتھارٹی کے مسئلہ پر پیپلزپارٹی‘ پی ٹی آئی کشیدگی سے کراچی پیکیج داؤ پر لگ گیاہے‘ وفاق اور سندھ حکومت کے مابین کشیدگی میں اضافے کے باعث کراچی کے ترقیاتی منصوبے اور وزیر اعظم کا کراچی پیکیج محاذ آرائی کی سیاست کی نذر ہونے کا خدشہ ہے‘کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ پی ٹی آئی‘ پی پی محاذ آرائی کا پہلا نشانہ بننے جارہا ہے‘ کراچی کے قریب سمندری جزائر پر نئے شہر بسانے کیلئے ساحلی اتھارٹی کے قیام کے صدارتی آرڈیننس کے متن پر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی قیادت کے مابین اختلافات اور دن بہ دن بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے کراچی پیکیج پر عملدرآمد خطرے میں پڑ گیا‘ معتمدترین سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ وفاق اور سندھ میں محاذ آرائی کے خاتمے کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہ ہوئی تو کراچی پیکیج پر عملدرآمد رک جائے گا‘ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے مابین طویل عرصہ بعد کراچی کی ترقی کیلئے کئی اہم نکات پر اتفاق رائے کے بعد وفاقی اور سندھ حکومت نے ستمبر میں مشترکہ طوپر 1100 ارب روپے کے کراچی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ سمندری جزائر پر نئے شہروں کی تعمیر کے مسئلہ پر پیپلزپارٹی‘ پی ٹی آئی میں پہلے اتفاق بعدازاں اختلاف رائے کی وجہ زمین کی ملکیت کا معاملہ بنا ہے‘ سندھ حکومت کا موقف ہے کہ ساحلی اتھارٹی کے قیام کیلئے جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس میں جزائر کی زمین کی ملکیت اتھارٹی کے حوالے کرنے کا نکتہ صوبائی حکومت کے ساتھ طے کردہ پیرا میٹرز کے خلاف ہے۔
ساحلی پٹی مسئلہ

(114 بار دیکھا گیا)

تبصرے