Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 01 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

موسم سرما کی آمد سے قبل ہی گیس کی شدید لوڈشیڈنگ شروع

ویب ڈیسک هفته 19  ستمبر 2020
موسم سرما کی آمد سے قبل ہی گیس  کی شدید لوڈشیڈنگ شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے اعلی عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا ہو جس میں سندھ میں گیس کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کو آرڈینیٹر سندھ زون شیعب خان اور جنرل سیکریٹری سید ولی وارثی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشن کھولے جاتے ہیں لیکن ایس ایس سی جی کی جانب سے اچانک گیس بندش کے باعث سی این جی اسٹیشن کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گیس کی سپلائی روکنے سے سی این جی اسٹیشن بند ہوجاتے ہیں جس سے ٹرانسپورٹ اور دیگر امور حتی کہ ایمبولینس سروس بھی شدید متاثر ہورہی ہیں سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومت و اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فوری فراہمی کو یقنی بنانے کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کو اس کے حصے کی مکمل گیس فراہم کی جائے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف کراچی میں سی این جی بندش سے 25 لاکھ سے زائد افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے اگر سی این جی سیکٹر کو گیس بحال نہ کی گئی تو اپنے مزدوروں اور بیوی بچوں سمیت ہم سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔ پھر حالات کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔ پہلے ہی کرونا کی وجہ سے تمام انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔

(88 بار دیکھا گیا)

تبصرے