Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 01 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اداکارہ میرا نے خود پر جادو کا انکشاف کر دیا

ویب ڈیسک هفته 19  ستمبر 2020
اداکارہ میرا  نے خود پر جادو کا  انکشاف کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)ناظرین پر جادو کر دینے والی اداکارہ میرا نے خود پر جادو کا انکشاف کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے پیرو مرشد نے بتایا ہے کہ کچھ لوگ مجھ پر جادو کرارہے ہیں۔انہوں نے کہا جو لوگ میرے دشمن اور خلاف ہیں وہ میرے خلاف غلط خبریں پھیلانے میں کبھی پیچھے نہیں رہے۔معروف اداکارہ نے کہا ہے کہ جب سے ان کے شو کے دوران فائرنگ ہوئی ہے وہ خوف کا شکار ہیں اور گھر سے نکل نہیں پا رہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران سبینہ تھیٹر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔فائرنگ کے وقت اداکارہ میرا بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔

(113 بار دیکھا گیا)

تبصرے