Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 01 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں نے 45شہریوں کو لوٹ لیا

ویب ڈیسک هفته 19  ستمبر 2020
نارتھ ناظم آباد میں  ڈاکوؤں نے 45شہریوں کو لوٹ لیا

کراچی (کرائم رپورٹر) نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا بازار گرم کردیا 4گھنٹے لوٹ مار کے دوران 45شہریوں کو لوٹ لیا نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر لو ٹ مار میں مزاحمت پرنوجوان طالبعلم کو فائرنگ کرکے جاں بحق ہوگیا،جبکہ ٹیلر ماسٹر سمیٹ تین شہریوں کو گولیاں مار کر زخمی کردیا‘جبکہ مہران ٹاؤن سرجانی اور گلشن معمار میں بھی ڈاکوؤوں کی فائرنگ سے بھی 3شہری زخمی ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق شاہراہ نورجہاں کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ایک موٹرسائیکل پر تین مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل سوار2 نواجوانوں کو روک کر لوٹ مار کے دوران مزاحمت ہونے پر فائرنگ کرکے 20سالہ سید ظفر ولدجاوید اختر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، اس حوالے سے ایس ایچ او امداد خواجہ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول اپنے دوست رافع کے ساتھ اپنے گھر نارتھ ناظم آباد بلاک آئی جارہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار3 ملزمان نے انہیں روک لیا‘ رافع نے پولیس کو بتایا کہ ایک ملزم نے موٹرسائیکل سے چابی نکالنے کی کوشش کی تو ظفر نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اسی دوران دوسرے ساتھی نے ظفر کوایک گولی ماردی اور فرار ہوگئے، پولیس نے 30 بور پستول کا ایک خول برآمد کرلیا‘ پولیس کے مطابق مقتول طالبعلم ہے اور اپنے دوست کے ساتھ ایک کام سے ہوکر واپس گھر جارہے تھے‘اس اطلاع پر مقتول کے اہلخانہ بھی اسپتال پہنچ گئے۔ پاپوش نگر کے علاقے نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس نزد ہومیوپیتھک کالج والی گلی میں ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 48سالہ سید منظور احمد ولد سید علی اور 18سالہ ہارون و لد اظہر حسین کو زخمی کردیا اور فرارہوگیا جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے بتایا گیا کہ مذکورہ واقعہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا،مضروب 18 سالہ ہارون درزی ہے جوہوم ڈیلوری کرنے آیااورزخمی شخص منظورسے پتہ معلوم کرنے کے لیے روکا تھا اسی دوران ڈاکو آئے اور لوٹ مارکے دوران فائرنگ کرکے فرارہوگئے،ایک گولی ہارون کوچھوتی ہوئے 48سالہ منظورکولگی ہے‘ تاہم مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔نارتھ ناظم آبادکے علاقے نارتھ ناظم آباد اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤوں کی فائرنگ سے 26سالہ طارق ولد شاہد خان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤوں کی فائرنگ سے 22سالہ شکیل ولد رسول بخش زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔سرجانی ٹاؤن کے علاقے نادرن بائی پاس مراد بروہی گوٹھ میں ڈاکوؤوں نے مزاحمت پر 27سالہ برکت کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے گلشن معمار فقیرا گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے 16سالہ یونس ولدرسول بخش زخمی ہوگیا جیسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

(155 بار دیکھا گیا)

تبصرے