Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

غریب ممالک کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوئے

ویب ڈیسک پیر 14  ستمبر 2020
غریب ممالک کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوئے

کراچی (نیوزڈیسک) کورونا وائرس کے حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے امیر اور غریب ممالک میں متاثرین کے حوالے سے واضح تقسیم موجود ہے۔ سروے کے مطابق، غریب ممالک کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سروے میں مختلف ممالک کے 30 ہزار افراد سے سوالات کیے گئے۔ سب سے بڑا مسئلہ معیشت کا سامنے آ یا کیوں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت بری طرح متاثر ہوئیں۔ غریب ممالک اور نوجوانوں کا کہنا تھا کہ انہیں سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ سروے کے مطابق، غریب ممالک میں آ مدنی 69 فیصد کم ہوئی جب کہ امیر ممالک میں آ مدنی میں 45 فیصد کمی آ ئی۔

(34 بار دیکھا گیا)

تبصرے