Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں جعلی مقابلے پھر بڑھ گئے

ویب ڈیسک پیر 14  ستمبر 2020
کراچی میں  جعلی مقابلے پھر بڑھ گئے

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں میں اضافہ ایک ہفتے کے دوران 7 مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں میں 4 مبینہ ملزمان ہلاک‘جبکہ 6 گرفتار ہوئے جعلی مقابلے عزیز بھٹی‘ سہراب گوٹھ‘نیو کراچی‘سچل اور مبینہ ٹاؤن کے علاقوں میں ہوئے۔پولیس کے گزشتہ ہفتے سہراب گوٹھ اور نیو کراچی میں ہونے والے مقابلے مشکوک ہو گئے دونوں مقابلوں کو اہل خانہ اور دوستوں نے جعلی قرار دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے جمعہ کے خطبہ میں بیٹھے ہوئے مبینہ ملزم فیصل نامی نوجوان کو منشیات فروش سرتاج عرف تاجو سمجھ کرمسجد کے باہر لے جاکر گولیاں ماردیں نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نور گوٹھ میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والا منشیات فروش تاجو ابڑو یا فیصل ابڑو تاجو ابڑو قرار دے کر انکاؤنٹر میں مارے جانے والے شخص کی فیصل ابڑو کے نام سے شناخت سامنے آگئی،جس پر علاقہ مکینوں میں پولیس کے خلاف شدید اشتعال پھیل گیا،اورمبینہ ملزم کی فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کی گئی۔

(40 بار دیکھا گیا)

تبصرے