Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ میں بچوں سے زیادتی میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک جمعه 11  ستمبر 2020
سندھ میں بچوں سے زیادتی میں ہوشربا اضافہ

کراچی (کرائم رپورٹر)سندھ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ، گزشتہ برس کے مقابلے میں کیسز میں دوگنا اضافہ سامنے آیا۔ رواں برس 7 ماہ میں سندھ میں 93 بچوں کے ساتھ زیادتی کا انکشاف سامنے آیا ، سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ زیادتی کے کیسز خیرپور میں رپورٹ ہوئے،خیر پور میں 18 سال سے کم عمر 18 بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں 14 بچوں کے ساتھ زیادتی اور 661 بچے لاپتہ ہوئے،سندھ میں رواں سال جنوری تا اگست 93 بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی، 782 بچے گھروں سے لاپتہ ہوئے جن کا تاحال کوئی علم نہیں ہیں ،سندھ میں 26بچوں کو اغوا کیا گیا۔ 13 بچوں کی 18 سے کم عمر میں شادی کی گئی، 27 بچوں کے ساتھ مار پیٹ کے واقعات رونما ہوئے، 2019 میں 103 بچوں کے ساتھ زیادتی اور131 بچے لاپتہ ہوئے تھے۔

(53 بار دیکھا گیا)

تبصرے