Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گندم کی درآمدکاربے کار،آٹا بدستورمہنگا

ویب ڈیسک جمعه 11  ستمبر 2020
گندم کی درآمدکاربے کار،آٹا بدستورمہنگا

کراچی (قومی اخبارنیوز)بیرون ملک سے بڑے پیمانے پر گندم کی درآمد کے باوجود قیمتیں کم نہیں ہوسکیں۔۔ اور آٹا بدستور ساٹھ سے ستر روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے۔۔ملک میں گندم کی قیمتیں کم کرنے کی تمام کوششیں بے سود رہیں۔اب تک ایک لاکھ اسی ہزار ٹن گندم درآمدکی جاچکی ہے اس کے باوجود دام نیچے نہ آسکے۔درآمدی گندم اڑتالیس اورمقامی گندم باون روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔۔۔اجناس منڈی کے تاجروں نے درآمدی پالیسی کے اثرات مارکیٹ تک نہ پہنچنے کاشکوہ کیا۔۔کراچی اجناس منڈی کےتاجرگندم کی قیمتوں میں توقع کے مطابق کمی نہ ہونے پرمایوس دکھائی دیے۔۔تاہم انہیں امید ہے کہ سپلائی میں بہتری کے بعدقیمتیں بھی نیچے آناشروع ہوجائیں گی۔

(32 بار دیکھا گیا)

تبصرے