Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 26  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی پھر نظر انداز،زمبابوین کرکٹ ٹیم نہیں آئے گی

ویب ڈیسک جمعه 11  ستمبر 2020
کراچی پھر نظر انداز،زمبابوین کرکٹ ٹیم نہیں آئے گی

کراچی (قومی اخبارنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آ ئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے میچ ملتان اور راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں سینٹرز میں کبھی ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز نہیں کھیلے گئے ہیں۔ جبکہ ملتان میں بارہ سال بعد انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ 16اپریل 2008میں ملتان نے آ خری بار پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے انٹر نیشنل کی میزبانی کی تھی۔ لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے چار میچ ہوں گے جبکہ ملک کے اہم ترین سینٹر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اس سال کوئی انٹر نیشنل میچ نہیں ہوگا۔ کراچی کے چار گراؤنڈز قائد اعظم ٹرافی کے تمام میچوں کی میزبانی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل ملتان جبکہ تینوں ون ڈے پنڈی اسٹیڈیم میں ہونگے۔ ملتان نے اس سال پاکستان سپر لیگ کے میچوں کا کامیاب انعقاد کیا تھا جبکہ پنڈی میں پی ایس ایل کے علاوہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ٹیسٹ میچ ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم بیس اکتوبر کو دبئی سے ملتان پہنچے گی، جہاں قرنطینہ میں ایک ہفتہ گذارے گی۔ دورہ دس نومبر کو ختم ہوگا۔ پاکستان زمبابوے سیریز کے بعد پاکستان سپر لیگ فائیو کے میچ14 ،15 ،17 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا کہ ملتان ، پنڈی اور لاہور میں ڈریسنگ روم کی دوسری جانب میڈیا سینٹر ہیں اس لئے تینوں گراؤنڈ میں میڈیا کو سماجی رابطوں کا خیال رکھنا پڑے گا۔ان کے علاوہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ بھی 30 ستمبر سے 18 اکتوبر تک ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا۔

(46 بار دیکھا گیا)

تبصرے