Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سشانت سنگھ کی سابقہ دوست ریا چکرورتی گرفتار

ویب ڈیسک بدھ 09  ستمبر 2020
سشانت سنگھ  کی سابقہ دوست  ریا چکرورتی گرفتار

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے منشیات سے متعلق الزامات پر آ نجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ دوست ریا چکراورتی کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشانت کی خودکشی کے کیس میں منشیات سے متعلق الزامات پر ان سے گزشتہ 3 روز سے پوچھ گچھ جارہی تھی۔اس حوالے سے بیورو کا کہنا ہے کہ وہ آ ن لائن سماعت کے دوران ریا کی گرفتاری ظاہر نہیں کرے گی، تاہم اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے پاس اداکارہ کے خلاف ثبوت موجود ہیں، عدالت ان کی ضمانت کا فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 13 جون کو ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔سوشانت کی خودکشی کے معاملے میں پولیس نے آ نجہانی اداکار کے رشتہ داروں، دوستوں اور پڑوسیوں سے اور آ خری لمحات میں ان کے ساتھ رہنے والوں سے پوچھ کچھ کی۔پولیس کی اس تفتیش کے دوران سشانت سنگھ کو ڈرگز کا عادی بنانے کا معاملہ بھی سامنے آ یا۔تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ریا چکرورتی نے اعتراف کیا کہ وہ سشانت سنگھ کو منشیات فراہم کرتی تھیں۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس اعتراف کے بعد ریا چکرورتی کو گرفتار کرلیا جبکہ انہیں میڈیکل ایگزامینیشن کے لیے بھی لے جایا گیا۔سشانت سنگھ کیس، ریا چکرورتی کی فون کالز کاریکارڈ سامنے آ گیاواضح رہے کہ بھاتی تحقیقاتی ادارے سی بی آ ئی کی جانب سے 28 سالہ اداکارہ پر سشانت سنگھ راجپوت کے قتل کا الزام عائد کیا گیا۔ادھر نارکوٹکس بیورو کے سامنے سشانت سنگھ کی سابق دوست ریا چکرورتی نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا تھا کہ وہ اداکار کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی رہی ہیں۔اداکارہ نے بتایا تھا کہ سشانت سنگھ منشیات کے عادی تھے اور وہ بعض مرتبہ فلم کی شوٹنگ پر بھی منشیات منگواتے تھے اور کئی مرتبہ وہ شوٹنگ پر منشیات ساتھ لے جاتے تھے۔ریا چکرورتی نے یہ اعتراف بھی کیا تھا کہ ان کے بھائی دوسرے منشیات فروشوں سے نشہ خریدتے تھے اور وہ بھی ان منشیات فروشوں سے مل چکی ہیں۔تاہم اداکارہ نے ان الزامات کو مسترد کیا کہ وہ خود بھی منشیات استعمال کرتی رہی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ وہ سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی رہی ہیں تاہم انہوں نے خود کبھی منشیات استعمال نہیں کی، البتہ وہ سگریٹ نوشی کرتی ہیں۔

(37 بار دیکھا گیا)

تبصرے