Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار مسجد کے افتتاح کیلیے پاکستان آئیں گے

ویب ڈیسک منگل 01  ستمبر 2020
ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار مسجد کے افتتاح کیلیے پاکستان آئیں گے

لاہور: پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان دوزیاتان نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر ہوگئے۔

ترک اداکار کے نجی سوسائٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، ترک اداکار انگین آلتان دوزیاتان جلد پاکستان آئیں گے۔ پاکستان آنے کے بعد وہ نجی سوسائٹی میں مسجد کا افتتاح بھی کریں گے

واضح رہے کہ خلافت عثمانیہ کی تاریخ سے جڑی یہ ڈرامہ سیریل پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکی ہے۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس میں کردار حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجیک بھی ایک پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔

(67 بار دیکھا گیا)

تبصرے