Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بابراعظم دوسرے میچ میں اچھے ٹوٹل کے باوجو د شکست پر مایوس

ویب ڈیسک منگل 01  ستمبر 2020
بابراعظم دوسرے میچ  میں اچھے ٹوٹل کے باوجو د شکست پر مایوس

مانچسٹر(ویب ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اچھے ٹوٹل کے باوجود شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا ہدف 160 سے 165 کا تھا لیکن 195رنز بنالئے، محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی لیکن پلان کے مطابق اچھی بولنگ نہیں کرسکے۔محمدعامر کی انجری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک اہم بولر ان فٹ ہونے سے بھی مسائل ہوئے، اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے، ایون مورگن اور ڈیوڈ میلان نے بہترین اننگز کھیلی، بولرز نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہوگا، خود بھی سیکھنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد اور پرامید ہوں کہ اگلے میچ میں کم بیک کیساتھ سیریز برابر کریں گے۔

(52 بار دیکھا گیا)

تبصرے