Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ،اظہرعلی سیریز برابر کرنے کیلئے پر عزم

ویب ڈیسک جمعه 21  اگست 2020
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ،اظہرعلی سیریز برابر کرنے کیلئے پر عزم

لندن (ویب ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ساؤتھمپٹن میں فتح کیساتھ سیریز برابر کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا کہ پلیئرز کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے، پہلا ٹیسٹ ہارے لیکن اچھی کرکٹ کھیلی، پچ دیکھ کر الیون کا فیصلہ کریں گے، فاسٹ بولرز نوجوان لیکن باصلاحیت ہیں، تجربہ کھیلنے سے آئے گا،ان کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، انگلش آل راؤنڈرز اور ٹیل اینڈرز کیلئے بولنگ پلان بنایا ہے، کوشش کریں گے کہ ان کو رنز نہ کرنے دیں۔اظہر علی نے کہا کہ انگلش ٹیم ہمیشہ لوئر مڈل آرڈر میں زیادہ مزاحمت کرتی ہے،ہمیں ان کو جوابی حملوں سے روکنا ہوگا، پاکستان کو میچز جتواسکتے ہیں، انگلینڈ میں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، ویسٹ انڈیز سمیت کسی ٹیم کی بیٹنگ میں تسلسل نہیں رہا،میچ میں ہر کوئی نہیں، جو سیٹ ہوجائے رنز کرتا ہے، تنقید کرنے والوں کی اپنی رائے ہے،اسد شفیق کی اور اپنی فارم میں واپسی کیلیے پرعزم ہوں، ضرورت پڑنے پر قبل از وقت کھیل شروع کرنے کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے کہ موسم کرکٹ کیلیے سازگار رہے گا۔

(76 بار دیکھا گیا)

تبصرے