Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کریڈٹ کارڈ کے برابر 10 ہزارایم اے ایچ پاور بینک

ویب ڈیسک اتوار 16  اگست 2020
کریڈٹ کارڈ کے  برابر 10 ہزارایم اے ایچ  پاور بینک

ہانگ کانگ(ویب ڈیسک) کیا آ پ یقین کریں گے کہ لمبے چوڑے پاوربینک کی بجائے اب کریڈٹ کارڈ جتنا ایک چارجر بنایا گیا ہے جس کی گنجائش دس ہزار ایم اے ایچ کے برابر ہے۔ اس کی بدولت ایک بڑے اسمارٹ فون کو تین دن تک زندہ رکھا جاسکتا ہے۔دوسے تین روز تک 18 واٹ بجلی فراہم کرنے والے اس پاور بینک کو ’سپر مِنی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی تیزی سے چارج کرنے کی صلاحیت کا اندازہ یوں کیجئے کہ صرف 30 منٹ میں یہ آ ئی فون ایکس کی آ دھی بیٹری بھرسکتا ہے۔ پھر دس ہزار ایم اے ایچ کی صلاحیت کئی روز تک اسمارٹ فون کو چارج کرسکتی ہے۔ لیکن اس کی جسامت اتنی ہے کہ یہ باآ سانی آپ کی مٹھی میں سما سکتا ہے اور اس کی جسامت روایتی پاور بینک سے 30 فیصد کم اور صلاحیت 50 فیصد زیادہ ہے۔اس میں یو ایس بی سی کی بدولت تین گھنٹے میں فون مکمل طور پر چارج ہوجاتا ہے جبکہ روایتی پاور بینک بیٹیری فل کرنیمیں 5 گھنٹے بھی لگادیتے ہیں۔ سپر مِنی تین دلکش رنگوں میں فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کی بدولت ویئرایبل اور چھوٹے آ لات مثلاً اسمارٹ واچ اور چھوٹے گیمز بھی چارج کیے جاسکتے ہیں۔اچھی بات یہ ہے کہ کراؤڈ فنڈنگ اور تمام مراحل سے گزرنے کے بعد سپر منی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے اور پوری دنیا میں اسے فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کی قیمت 34 سے 70 ڈالر کے درمیان رکھی گئی ہے۔

(119 بار دیکھا گیا)

تبصرے