Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انسٹاگرام صارف کا اداکارہ میرا کوانگریزی میں ترجمہ کرنے کا چیلنج

ویب ڈیسک منگل 11  اگست 2020
انسٹاگرام صارف کا  اداکارہ میرا کوانگریزی میں  ترجمہ کرنے کا چیلنج

لاہور(ویب ڈیسک) انسٹاگرام پر ایک صارف نے میرا کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے انہیں انگریزی میں ترجمہ کا چیلنج دے دیا۔اپنی گلابی انگریزی سے مشہور اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام پراداکارنعمان اعجاز کی ایک انسٹا پوسٹ شیئرکرائی جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدارساتھ نہیں دیتا، میں پاگل ہوں۔اداکارہ نے ان کی پوسٹ پرلکھا کہ وہ اداکارکی بات سے متفق ہیں اورپھرمیرا کونعمان اعجازکی پوسٹ اتنی اچھی لگی کہ انہوں نے یہ اپنے اکاؤنٹ پرشیئرکرائی، جس کے بعد ایک صارف نے میرا کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے انہیں انگریزی ترجمہ کا چیلنج دے دیا۔صارف نے کہا وہ اداکارہ کومان جائیں گے اگروہ ان جملوں کا انگریزی ترجمہ کرکے دکھادیں۔

(95 بار دیکھا گیا)

تبصرے