Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عید سے قبل کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں دگنی

ویب ڈیسک جمعه 31 جولائی 2020
عید سے قبل کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں دگنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں سبزیوں کی آسمان کو چھوتی قیمتوں نے مہنگا آٹا اور چینی خریدنے پر مجبور عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔کراچی میں مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور عیدالاضحیٰ سے قبل شہر میں سبزیوں کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں۔کراچی میں فی کلو آلو کی قیمت 30 روپیاضافے سے 80 روپے ہوگئی ہے جب کہ چھلے ہوئے لہسن کی قیمت میں 280 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک کلو لہسن 400 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔70 سے 80 روپیکلو والا ٹماٹر بھی 100 سے 120 روپے فی کلو ہوگیا ہے جب کہ پیاز بھی 30 سے 40 روپے کلو میں دستیاب ہے۔جبکہ ہری مرچ، دھنیاپودینہ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔

(148 بار دیکھا گیا)

تبصرے