Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

لاک ڈاون سے پریشان افراد چیخ ریکارڈ کرائیں

ویب ڈیسک پیر 27 جولائی 2020
لاک ڈاون سے پریشان افراد چیخ ریکارڈ کرائیں

لندن۔۔۔آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے تحت کہا گیا ہے کہ یہ ملک سیاحت کا بہترین مقام ہے اور اس کی بدولت کورونا لاک ڈاؤن میں بند افراد اپنا غصہ نکالنے کے لئے اپنی چیخ اس ویب سائٹ پر ریکارڈ کراسکتے ہیں۔ یہ چیخ فوری طور پر ایک پہاڑی علاقے میں کئی اسپیکروں سے نشر کردی جائے گی۔اس کے لیے ویب سائٹ نے سات دوردراز مقامات پر اسپیکر لگائے ہیں جس پر ا?پ کی چیخ، پکار یا کوئی بھی صدا نشر کردی جائے گی۔ یہ اسپیکر ا?بادی سے دور ہیں۔ ان میں فیسٹر فال ا?بشار کی چوٹی، مشہور پہاڑیوں، اوردیگر پرفضا مقامات پر اسپیکر نصب کئے گئے ہیں۔ ا?پ اپنی چیخ یا صدا کے لئے کسی بھی مقام کا تعین خود کرسکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کومحکمہ سیاحت ا?ئس لینڈ نے پیش کیا ہے۔نفسیات داں کہتے ہیں کہ چیخنے کا عمل تناؤ کو کم کرتا ہے اوراسے بطور تھراپی بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی ویب سائٹ پر ایک خاتون کا بیان ہے کہ لاک ڈاؤن اور دیگر اکتاہٹ کے لمحات میں چیخا جائے تو انسانی دماغ کا ایک اہم حصہ ایمگڈالا بوجھ سے ہلکا ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسی دوردراز اور سنسان مقام پر چیخنے کے صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اگر ا?پ اپنی پکار ا?ئس لینڈ کو سنانا چاہتے ہیں تو اس ویب سائٹ کو یاد رکھیں https://lookslikeyouneediceland.com/ریکارڈنگ اور نشر ہونے کیبعد ا?پ کا نام اور ملک کا نام ویب سائٹ پر ظاہر ہوجائے گا

(160 بار دیکھا گیا)

تبصرے