عمران خان کے مقدر میں ہار لکھی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مقدر میں  ہار لکھی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیکا کے خلاف میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیکا آرڈیننس جدید تاریخ کا عجوبہ ہے جس میں جرم کی تعریف کئے بغیر تعزیر مقرر کردی گئی ہے، آزاد منش ججز کو انتظامیہ کے سامنے جوابدہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ یہ آزاد عدلیہ کے تصور کے خلاف ہے، یہ کالا قانون بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے،  یہ سیاہ قانون آئین سے متصادم اور اس میں دی گئی آزادیوں کے منافی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافت اوراظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کے خلاف ہر فورم پر جنگ لڑیں گے،  وکلاہ، میڈیا اور سیاسی کارکن عوام کے ساتھ مل کر عمران صاحب کی شکل میں آمریت اور فسطائیت کو بھی  شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دستور اور جمہوریت کی طاقت سے عمران صاحب کی مطلق العنانی اور آمریت کا مقابلہ کریں گے، ہر آمر کی طرح عمران صاحب کے مقدر میں بھی ہار لکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئین، قانون اور جمہوریت کے دفاع کی جنگ ہے، پوری قوت سے لڑیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*