Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کوروناوبا مصدقہ مریضوں کی تعداد 51 ہزار سے متجاوز، ایک دن میں ریکارڈ 52 اموات

ویب ڈیسک هفته 23 مئی 2020
کوروناوبا مصدقہ مریضوں کی تعداد 51 ہزار  سے متجاوز، ایک دن میں ریکارڈ 52 اموات

اسلام آباد(قومی اخبار نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ اس وائرس سے ایک دن کے دوران 52 اموات ریکارڈ کی گئیں جو کہ ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 387 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 987 ہوگئی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 2 ہزار 603 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 51 ہزار 94 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 15 ہزار 201 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں 19 ہزار 924،پنجاب میں 18 ہزار 455، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 155، بلوچستان میں 3 ہزار 74، اسلام آباد میں ایک ہزار 326، گلگت بلتستان میں 602 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 50 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار67 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ کورونا کے مصدقہ مریض جاں بحق ہوئے ہیں، صوبے میں وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 365 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 336، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 12، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔

(410 بار دیکھا گیا)

تبصرے