Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

طیارہ آبادی پر گرگیا: 60 مسافر جاں بحق

قومی نیوز جمعه 22 مئی 2020
طیارہ آبادی پر گرگیا: 60 مسافر جاں بحق

لاہور(ویب ڈیسک ) لاہور سے کراچی آنے والے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

جناح اسپتال کراچی کی ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے 37 افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں اب تک 6 زخمی لائے گئے ہیں۔سول اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں 20 لاشیں لائی گئی ہیں۔

بھارتی فضائیہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں اب تک 5 افراد کی شناخت ہوئی ہے۔دوسری طرف محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے شروع کیا جاچکا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ میتوں کے ڈی این اے جناح اور سول اسپتال میں لیے جارہے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کے لئے لواحقین کے نمونے بھی لئے جائینگے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ امید ہے ڈی این اے کے نتائج 9 سے 10 گھنٹے میں آجائیں گے۔

(705 بار دیکھا گیا)

تبصرے