Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امریکا کی عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ مستقل بند کرنیکی دھمکی

ویب ڈیسک بدھ 20 مئی 2020
امریکا کی عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ مستقل بند کرنیکی دھمکی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ مستقل بنیادوں پر بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عالمی ادارہ صحت نے آ ئندہ 30 دنوں میں بہتری کے لیے اہم اقدامات نہ کیے تو ادارے کی فنڈنگ مستقل بنیادوں پر روک دی جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ایدہانوم گیبریسوس کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے غلط اقدامات کے باعث کورونا وائرس پھیلا اور پوری دنیا اس کی قیمت ادا کررہی ہے لہذا اب ایک ہی راستہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت اپنے آ پ کو چین کے تسلط سے آ زاد کرے۔امریکی صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اصلاحات کے لیے عالمی ادارہ صحت سے رابطہ میں ہے لہذا اب اس پر عمل تیزی سے ہونا چاہیے، ہم مزید وقت ضائع نہیں کرسکتے۔

(773 بار دیکھا گیا)

تبصرے