Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چین میں لپ اسٹک برانڈ مشہور کرنے والا مرد ماڈل

ویب ڈیسک منگل 19 مئی 2020
چین میں لپ اسٹک  برانڈ مشہور کرنے  والا مرد ماڈل

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں دنیا کی مہنگی ترین لپ اسٹک کی آ زمائش اور انہیں مشہور کرنے کی ذمے داری کسی خاتون ماڈل کی بجائے ایک مرد وی لاگر پر ہے جو اپنی مہارت کی بنا پر ’کنگ آ ف لپ اسٹک‘ یا ’آئرن لپس‘ کہلاتے ہیں۔

لائی چیاقی مہنگے ترین برانڈز کے لپ اسٹک آ زماتے ہیں اور اس کے بدلے بہت سی رقم کماتے ہیں۔ لائی چینی ٹِک ٹاک ڈویون پر بہت مشہور ہیں۔ دیگر سوشل نیٹ ورک پر بھی وہ بہت مشہور ہیں۔

لائی جس لپ اسٹک کو پسند کرکے اس کا اقرار کرلیں وہ فوراً مشہور ہوجاتی ہے۔ اسی وجہ سے لپ اسٹک بنانے والے ان پر خاص توجہ دیتے ہیں اور انہیں آ زمائش کے لیے خطیر رقم بھی فراہم کی جاتی ہے۔

بندروں میں انسانی دماغ کے خلیے شامل

اگرچہ یہ شعبہ خالص خواتین کا ہے اور چین جیسے روایتی ملک میں اسے بطور کیریئر اپنانا ایک گھاٹے کا سودا ہے۔ لیکن لائی چیاقی نے ان دونوں اندازوں کو غلط ثابت کردکھایا ہے اور وہ بے تحاشہ رقم کمارہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی کمپنیوں کے ساتھ ان کا اشتراک جاری ہے جس میں خصوصی توجہ لپ اسٹک پر دی جاتی ہے۔

شروع میں لوگوں نے لائی کے کام کو احمقانہ قرار دیا کہ وہ خواتین کو متاثر نہیں کرسکیں گے لیکن اب وہ پورے چین میں مشہور ہوچکے ہیں اور لپ اسٹک بادشاہ کہلاتے ہیں۔
چین لپ اسٹک

(942 بار دیکھا گیا)

تبصرے