Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہفتہ، اتوار کو بھی مارکیٹیں کھلیں گی سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کے پابند ہیں، سعید غنی

ویب ڈیسک منگل 19 مئی 2020
ہفتہ، اتوار کو بھی مارکیٹیں کھلیں گی سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کے پابند ہیں، سعید غنی

کراچی(کرائم رپورٹر)سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کو بجالاتے ہوئے صوبے بھر میں ہفتہ اور اتوار کر مارکیٹیں کھولنے پر پابندی کو ختم کر دیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے پابند ہیں اس لیے اب صوبے بھر میں ہفتے اور اتوار کو بازار کھولنے کی پابندی کو ختم کیا جا رہے جس کے بعد سندھ میں بھی پورا ہفتہ مارکیٹیں کھلیں گی تاہم دکانداروں کو تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگا۔صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ خریداری کے لیے آنے والی خواتین اپنے ہمراہ چند ماہ کے بچوں کو بھی لا رہی ہیں اسی طرح بزرگ افرادبھی بغیر ماسک لگائے مارکیٹوں کا رخ کررہے ہیں۔ یہ الارمنگ صورت حال ہیں اور کاروباوی حضرات کو ان چیزوں کو دیکھنا ہوگا۔صوبائی وزیر نے دکانداروں سے درخواست کی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے گاہکوں کو دکان کے اندر داخل ہونے نہ دیں۔ سندھ حکومت نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سر بمہر کرنے والی دکانوں کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ آج چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سندھ میں ہفتہ اور اتوار کو بازار کھولنے پر پابندی کو کالعدم قرار دیا ہے۔ادھرصدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو مارکیٹیں صبح 6 بجے کی بجائے صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دینی چاہیے۔ صدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا نے کہا کہ حکومت عید تک کاروباری مراکز کے اوقات میں اضافے پر سنجیدگی سے سوچے، تاجروں اور حکومت کے درمیان تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل کو سمجھے، فیصلے مسلط کرنے کی بجائے درمیانی راستہ نکالے، ادارک ہے کہ حکومت عوامی مفاد کو دیکھ رہی ہے۔حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ تاجر برادری کے تحفظات کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، حکومت اورتاجروں سے اپیل کرتے ہیں کہ معاملات کو زمینی حقائق کے مطابق حل کریں۔دریں اثنا سندھ حکومت نے آج سے مزید سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان کردیاکھلنے والے دفاتر میں کالیج ایجوکیشن، کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ، کلچر اینڈ ٹوئرزم، ڈپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ ود ڈس ایبیلٹیز، فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف، ہیومین سیٹلمنٹ اسپیشل ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ہا?سنگ ڈپارٹمنٹ، انٹرپراونشل کوارڈینیشن ڈپارٹمنٹ، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز، مائینز اینڈ منرل، پاپولیشن، اسکول ایجوکیشن اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیرز ڈپارٹمنٹ شامل ہیں دفاتر میں کم سے کم اور صرف ضروری اسٹاف کو بلوایا جاسکے گادفاتر میں کووڈ-19 ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گاچیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(68 بار دیکھا گیا)

تبصرے