Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 04 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تاجروں کا آج سے مکمل کاروبار کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک پیر 18 مئی 2020
تاجروں کا آج سے مکمل کاروبار کھولنے کا اعلان

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے تاجروں نے آج سے مکمل کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ تقریباً دو ماہ میں بہت نقصان اٹھاچکے، کاروبار کی بندش سے چھوٹے دکانداروں کے گھروں میں فاقوں تک کی نوبت آچکی ہے، سندھ حکومت ایس او پیز کے نام پر تاجروں کو ہراساں کرنا بند کردے۔۔ تاجروں کے ایک نمائندہ وفد نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم سے ملاقات کی، وفد میں کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر،جمیل پراچہ، شیر جیل گوپلانی، چوہدری ایوب سمیت دیگر تاجر تنظیموں کے نمائندے شامل تھے عتیق میر ودیگر تاجروں نے کہا کہ ہم پیر سے اپنا مکمل کاروبار کھول رہے ہیں، ملازمین بے روزگاری سے پریشان اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں اگر مارکیٹیں اسی طرح بند رہی تو یہ حلال کمانے والا طبقہ بھی چوری،ڈکیتیوں یا پھر خودکشیوں پر مجبور ہوگا، بہتر یہ ہے کہ ہم کاروبار کھولیں اور ایس او پیز پر عمل کریں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ کورونا کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری قوم مشکلات کا شکار ہے اس سے نکلنے کے لیے دعاؤں اور کثرت استغفار کی ضرورت ہے،وہی ذات ہمیں اس مشکل سے نکلنے میں مدد دے سکتی ہے،انھوں نے کہا کہ کرونا وبا ہے اس کا انکار ممکن نہیں ہے لیکن کیا کورونا کاعلاج کئی سال تک نہیں ملے گا تو لاک ڈاؤن بھی اتنا ہی طویل رکھا جائے گا انھوں نے کہا کہ تاجر برداری کے ساتھ حکومت کو چاہیے کہ وہ تعاون کرے،کیونکہ تاجر معیشت کیلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، بے روزگاری بڑھے گی، چوری،ڈکیتیاں اور دیگر جرائم عام ہوجائیں گے جو کرونا سے زیادہ خطرناک ہوں گے،شہر قائد پاکستان کا معاشی حب میں ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کھولنے کی اجازت دینی چاہیے، کورونا سے احتیاط لازمی ہے، تاجر اپنی صفوں میں موجود منافع خوروں اور گراں فروشوں کو بھی نکال باہر کریں۔دریں اثناچیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پیر 18 مئی سے چاند رات تک مارکیٹیں 24 گھنٹے کیلئے کھولنے کی اجازت دی جائے، سیل کی گئی مارکیٹیں پیر سے کھول کر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں گے، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ: صرف تاجروں پر ہی ایس او پیز پر عمل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ جبکہ دیگر شعبے آزادانہ کام کررہے ہیں اس لیے ہمار امطالبہ ہے کہ کراچی کے تاجروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، حکیم شاہ نے مزید کہا کہ مارکیٹوں میں موجودہ رش صرف عید تک ہے اس کے بعد صورتحال نارمل ہو جائے گی جبکہ ایس او پیز کے تحت کاروبار کرنے کی اجازت دینے کے بعد حکومت کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا اور اس پر عملدرآمد کرانا حکومت کی بھی ذمے داری ہے۔

(65 بار دیکھا گیا)

تبصرے