Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

را کا ایجنٹ اسپیشل برانچ کا پولیس افسر گرفتار

ویب ڈیسک اتوار 17 مئی 2020
را کا ایجنٹ اسپیشل برانچ کا پولیس افسر گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کاونٹر ٹیررزم ونگ نے کراچی میں غیرملکی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے را کے نیٹ ورک کے لیے سرگرم اسپیشل برانچ پولیس کا افسر گرفتار کر لیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی حکام کے مطابق اسپیشل برانچ کا پولیس افسر اے ایس آئی مصور نقوی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا اہم رکن ہے، گرفتار ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا، محمود صدیقی کی ہدایت پر ملزم کو رقم فراہم کی جاتی تھی، گرفتار ملزم سال 2008 میں را نیٹ ورک کی ٹریننگ کے لیے انڈیا بھی جاچکا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ایئرپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا اور ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی پہلے بھی اس نیٹ ورک کے لیے کام کرتے ہوئے گرفتار کیا جا چکا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے۔ایف آئی اے کانٹر ٹیرر ازم ونگ کیحکام کیمطابق ملزم مسرور نقوی اسپیشل برانچ پولیس کا اے ایس آئی ہے اور ائرپورٹ پر تعینات تھا۔ایف آئی اے کے مطابق مسرورنقوی را سلیپرسیل کا اہم رکن ہے،ائرپورٹ پرسرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کررہاتھا،ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا ہے کہ ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے انڈیا بھی جا چکا ہے،ملزم ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ایف آئی اے نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے بھی ہے۔

(928 بار دیکھا گیا)

تبصرے