Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی کوکمائی کا ذریعہ بنالیا سندھ حکومت مشکل وقت میں بھی کرپشن سے باز نہیں آئی، خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک اتوار 17 مئی 2020
کراچی کوکمائی کا ذریعہ بنالیا سندھ حکومت مشکل وقت میں بھی کرپشن سے باز نہیں آئی، خالد مقبول صدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کو حکومت سندھ نے ذاتی کمائی کا ذریعہ سمجھ لیا ہے کورونا وائرس کی مشکل صورتحال کے باوجود کرپشن اور بدعنوانی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جارہا۔ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مشکل دور میں بھی حکومت نے کرپشن کا منہ کھلا رکھا ہے اور کراچی کے عوام سمیت تاجروں کو مشکلات اور پریشانی میں مبتلا کرنے کے ساتھ لوٹ مار کے نئے نئے طریقے اپنا کر ذاتی کمائی کی جارہی ہے۔خالد مقبول نے کہا کہ کراچی ملک کو 70 فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے جبکہ کراچی کا پہیہ چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے مگر حکومت کو کراچی کی کوئی فکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آج ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان کردیا گیا جبکہ پنجاب حکومت پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچا کر کرایوں میں بیس فیصد بھی کمی کررہی ہے جبکہ کے پی کے میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کھول دی گئی تاہم دوسری طرف سندھ حکومت کو کراچی کے عوام اور تاجروں کا کوئی خیال نہیں، پچاس دنوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے عوام کو آمد ورفت میں پریشانی کا سامنا ہے لیکن سندھ حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو جان بوجھ کر مشکلات میں مبتلا کررہی ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یوٹیلٹی بلز معاف یا موخر کئے جائیں اور کراچی کے تاجروں کو فی الفور قرضے دئیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ ریلیف آرڈیننس کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد کراچی حکیم شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا، ایم کیو ایم کی سفارش پر لاک ڈاو?ن کے بعد دکانیں کھل گئیں۔حکیم شاہ نے کہا کہ کراچی کے تاجروں نے 50 روز کاروبار بند رکھا اور حکومت کا ساتھ دیا۔

(83 بار دیکھا گیا)

تبصرے