Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کیا ہم کورونا وبا کے باعث اس سال عید مختلف اندازمیں نہیں مناسکتے؟ صنم سعید

ویب ڈیسک هفته 16 مئی 2020
کیا ہم کورونا وبا کے باعث  اس سال عید مختلف اندازمیں  نہیں مناسکتے؟ صنم سعید

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرواداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ کیا ہم اس سال کورونا وبا کے باعث عید مختلف اندازمیں نہیں منا سکتے ہیں۔ڈراموں اورفلموں میں جانداراداکاری کے باعث مشہوراداکارہ صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا ہمیں اب بھی عید کی شاپنگ کے لیے بازاروں میں جانے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم اب بھی بغیرکسی تبدیلی کے اپنے پرانے طریقوں کی طرف واپس جائیں گے۔اداکارہ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم احتیاط سے باہرجائیں کیونکہ یہ وقت ہمارے لیے خطرناک ہے جہاں سب ایک ساتھ مجمع لگارہے ہیں۔ صنم سعید نے کہا کہ کیا ہم اس سال کورونا وبا کے باعث عید مختلف اندازمیں نہیں مناسکتے ہیں۔

(907 بار دیکھا گیا)

تبصرے