Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے سے انکار

ویب ڈیسک هفته 16 مئی 2020
سندھ حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے سے انکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے سے صاف انکار کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے اویس شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے حکم کا احترام ہے مگر پبلک ٹرانسپورٹ نہیں کھول سکتے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم عمران خان پبلک ٹرانسپورٹ کھلوا کر ملک کو ووہان یا اٹلی بنانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود بھی اعتراف کیا ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے ہیں۔اویس شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم صاحب آئیں مل کر کام کریں، اس وقت صوبوں کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس او پیز طے ہونے کے بعد فیکٹری اونرز نے بھی ایس او پی پر عمل نہیں کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے پندرہ کروڑ لوگ پاکستان بھر میں متاثر ہیں،آج اگر لوگوں کو روزگار نہ دیا تو بھوک سے مرنے کا مسئلہ زیادہ ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی وزرا کے ہمراہ کورونا صورتحال پر بریفنگ میں کہنا تھا کہ 12 ہزار روپے کتنی دیر تک ایک خاندان کے لیے کافی رہیں گے، ہم وہ لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے جو یورپ، امریکا اور چین نے کیا۔دریں اثنا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں لاک ڈاون میں مزید نرمی کرتے ہوئے کاروبار زندگی کے مزید شعبہ جات کو کھولنے کی منظوری دیدی۔حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز کو کھولنے اور آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کے مطابق پیر سے شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دیدی جائے گی جبکہ عید الفطر سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کردیا گیا اور ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہوگا، تھرمل گن سے چیکنگ، ہینڈ سینٹی ٹائز اور ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے گا، ا?ٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن کام کی اجازت کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ شو رومز کو ہفتے میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔
علاوہ ازیں خیبر پختونخوا حکومت نے بھی پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ عوامی سہولت کے لیے پیر18 مئی سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔ کمشنرز،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹراسپورٹز کے ساتھ مل کر ایس او پیز تشکیل دیں گے۔ تیل کی نئی قیمتوں کے مطابق نظرثانی شدہ کرایہ وصول کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کمشنر حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے ڈویڑن کے اندر انفرادی روٹ کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔ایک ضلع کے اندرون یا ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے روٹ کا فیصلہ بھی کمشنرز کریں گے۔ایسے روٹ جو مختلف ڈویڑنوں کی حدود میں ہوں، انکے کھولنے کا فیصلہ صوبائی سطح پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ وفاق کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ پٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ حجام کی دکانیں ایس او پیز کے ساتھ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو 4 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔

(96 بار دیکھا گیا)

تبصرے