Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لائیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک بدھ 13 مئی 2020
آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لائیں گے، وزیراعظم

اسلام آبا د( قومی اخبار نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک مزید لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا آہستہ آہستہ اس میں مزید نرمی لائیں گے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک مزید لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا، آہستہ آہستہ لاک ڈاون میں مزید نرمی لائیں گے اور صوبوں سے اتفاق رائے کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرینیں بھی کھولیں گے۔وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ایس او پیز کی پابندی اور احتیاطی تدابیر کی ترغیب دینا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے آگاہی مہم کیلئے فنڈز مانگ لئے، جس پر وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو اشتہارات کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ دریں اثناوزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹائیگر فورس سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزیراعظم کو صوبائی سطح پر ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ بھی پیش کردی گئی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ٹائیگر فورس سے متعلق وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو گائیڈ لائنز بھی دیں، اور ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت دی۔وزیراعظم نے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک ٹائیگر فورس کو متحرک کریں، ٹائیگر فورس سے احساس لیبر رجسٹریشن پروگرام میں بھی مدد لیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔ مشکل میں قوم کے لیے وقت نکالنے والے نوجوان ہیرو ہیں، ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو مکمل تعاون یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے چیف سیکرٹریز سے کہا کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر ہدایت نامے جاری کریں اور انتظامی سطح پر بہترین کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے۔

(976 بار دیکھا گیا)

تبصرے