Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ میں 11مئی سے دکانیں کھولنے کی مشروط اجازت

ویب ڈیسک اتوار 10 مئی 2020
سندھ میں 11مئی سے دکانیں کھولنے کی مشروط اجازت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیر 11 مئی سے تاجروں کو صوبے میں دکانیں کھولنے کی مشروط اجازت دے دی۔

اتوار 10 مئی کو وزیراعلیٰ سندھ اور تاجروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

مذاکرات میں طے کیا گیا کہ کمیونٹی مارکیٹ اور ریٹیل آؤٹ لیٹ کھلیں گے جبکہ ان دکانوں پر بھی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا اور عمل درآمد نہ کرنے والوں کی دکانیں سیل ہوں گی۔

دکانیں صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گی اور دکاندار 4 بجے سے دکان بند کرنا شروع کریں گے۔ اس متعلق سیکریٹری داخلہ نے تاجروں کو بتا دیا ہے کہ کون سے کاروبار کھلیں گے اور ایس او پیز کیا ہوں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت رات کو کاروبار کھولنا چاہتی تھی جس پر ہم نے اعتراض کیا اور وفاقی حکومت نے ہماری بات تسلیم کی۔ پبلک ٹرانسپوٹ اور ائر پورٹ کھولنے پر میں نے اعتراض کیا تھا۔

انہوں نے کہا یہ ہمارے اوپر لازم ہے کہ ہم کاروبار بند رکھنا چاہتے ہیں اور یہ چاروں صوبوں سمیت وفاق کا متفقہ فیصلہ تھا۔ یہ مشکل فیصلہ کرتے ہوئے ہمارا بھی دل دکھا اور اب واپس کاروبار کھولنے والا فیصلہ بھی انتہائی مشکل ہے۔ کاروباری لوگ شدید مشکل میں ہیں۔

سراج قاسم تیلی کا کہنا تھا کہ جان ہے تو مال ہے اس لیے اس وائرس کی ایس او پیز پر ہمیں عمل کرنا ہوگا۔ ہمیں ہر شخص تک ایس او پیز پہنچانی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری مراکز بند ہیں۔

(915 بار دیکھا گیا)

تبصرے