Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کرونا وائرس سے مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک هفته 09 مئی 2020
کرونا وائرس سے مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں نفرتوں کا سونامی، جھوٹے نظریات اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے،

مہاجرین کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ سمجھا جارہا ہے اور انہیں طبی امداد کی فراہمی بھی روکی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بزرگوں کے خلاف توہین آمیز میمز بنائی جارہی ہیں جب کہ صحافیوں، طبی عملے اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو نشانا بنایا جارہا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم سب کو نفرت کے وائرس کے خلاف معاشرے میں برداشت کو قوت بخشنا ہوگی، اسی لیے تمام لوگوں درخواست ہے کہ دنیا سے نفرت کو ختم کرنے کے لیے کوششوں کو بروئے کار لائیں۔

انہوں نے تمام سیاسی رہنماؤں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کہ تمام افراد سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے اور معاشرتی ہم آہنگی کو قائم کیا جائے۔

کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 2 لاکھ 76 ہزار 216 افراد کو نگل لیا ہے، جب کہ وائرس سے 40 لاکھ 12 ہزار 841 افراد متاثر ہو چکے ہیں

(1610 بار دیکھا گیا)

تبصرے