Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

لاک ڈاون کے خاتمے میں جلدی خطرناک ہوسکتی ہے ،عالمی ادارہ صحت

ویب ڈیسک جمعه 08 مئی 2020
لاک ڈاون کے خاتمے میں جلدی خطرناک ہوسکتی ہے ،عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کیا ہے کہ مختلف ممالک میں کورونا لاک ڈاون کیخاتمے میں جلدی خطرناک ہوسکتی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے ایک بریفنگ میں کہا کہ وہ ممالک جو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون میں تھے انہیں اس کے خاتمے سے پہلے 6 نکات کا لازمی خیال رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی سے پہلے یہ یقینی ہونا چاہیے کہ کورونا کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے اور وائرس کی منتقلی قابو میں ہے ۔ٹیڈروس نے کہا کہ حکومتوں کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ لاک ڈاون میں نرمی سے قبل مشتبہ مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈز، ٹیسٹ اور علاج کی موثر سہولتیں موجود ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہو گا کہ نرسنگ ہوم اورعلاج معالجے کی جگہوں پر کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے انتظامات کر لیے گئے ۔ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ لاک ڈاون کے خاتمے سے قبل کام کی جگہوں، اسکولوں اور دیگر عوامی مقامات پر مکمل احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے حکومتوں کو ہدایت کی کہ یہ بھی دیکھیں کہ کورونا وائرس کی باہر سے منتقلی کو روکنے کا بندوبست کیا جا چکا ہو۔ٹیڈ روس نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کورونا وائرس سے متعلق کمیونٹی کی سطح پر لوگوں کو مکمل آگاہی اور شعور دیا جا چکا ہو۔

(1504 بار دیکھا گیا)

تبصرے