Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بیٹسمین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے خوف کا شکار کرو، شعیب اختر

ویب ڈیسک جمعرات 07 مئی 2020
بیٹسمین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے خوف کا شکار کرو، شعیب اختر

دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر شعیب اختر نے آن لائن سیشن میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز کو بلے بازوں پر دھاک بٹھانے کے گْر بتادئیے ۔راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے مخصوص انداز میں نوجوان فاسٹ بولرز کو میچ کے دوران بہادری اختیار کرتے ہوئے بلے بازوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں خوف کا شکار کرنے کی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ فاسٹ بولر کو دنیا اس کے اسپیل سے یاد رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ دوسرے وقار یونس، شاہین آفریدی وسیم اکرم اور محمد عباس، محمد آصف بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر ان کھلاڑیوں کو حریف بلے بازوں پر اپنا خوف طاری کرنے کے لیے میدان میں دلیری سے مقابلہ کرنا ہوگا۔شعیب اختر نے کہا کہ پیس کا کوئی نعم البدل نہیں، فاسٹ بولر کو خود پر یقین رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی باصلاحیت ہے مگر اسپر اسٹار بننے کے لیے آپ کو اپنی انفرادی کارکردگی سے پاکستان کو فتوحات دلانا ہوں گی۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مشکل وقت ہر کرکٹر کے کیریئر میں آتا ہے مگر صرف دلیر کھلاڑی ہی اس سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔شعیب اختر نے کہا کہ بڑا کرکٹر بننے کے لیے خود سے بہتر کھلاڑیوں سے دوستی کرنی چاہیے ، وہ عمران خان کو دیکھ کر کرکٹ میں آئے اور پھر وقار یونس کے بولنگ ایکشن کی نقل کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 میں اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب بھی میدانوں میں واپسی ہو تو وہ پہلے سے بہتر جسم کے ساتھ اور بہتر کرکٹر بن کر لوٹیں۔1997 میں اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے شعیب اختر نے 47 ٹیسٹ اور 163 ایک روزہ میچوں میں بالترتیب 178 اور 247 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 19 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ماضی کے عظیم کرکٹرز جاوید میانداد، وسیم اکرم، راشد لطیف، مشتاق احمد اور محمد یوسف بھی آن لائن سیشنز کے ذریعے قومی کرکٹرز کو آن لائن ٹپس دے چکے ہیں۔

(1732 بار دیکھا گیا)

تبصرے