Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونامریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی

قومی نیوز جمعرات 23 اپریل 2020
کورونامریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 10 ہزار 811 ہوگئی ہے جب کہ 228 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ 24 ہزار 549 ٹیسٹ کیے گئے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے ٹیسٹ کی تعداد 6 ہزار 700 ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 16ہزار بے گھر افراد گاڑیوں کے اندر سونے پر مجبور

ایک دن میں کورونا کے 298 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار 811 ہوگئی۔ ملک میں کورونا وائرس سے 2337 مریض صحت یاب بھی ہوگئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 4590 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 3671، خیبرپختونخوا 1453، بلوچستان 552، گلگت بلتستان میں 290، اسلام آباد میں 204 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 51 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق ملک میں کورونا نے مزید 4 افراد کی جان لے لی جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 228 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 83 ہے، سندھ 73، پنجاب 58، بلوچستان میں 8 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 3،3 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

کورونا ، کراچی کے کئی علاقے مکمل سیل کرنے کا حکم

حکومت نے رمضان المبارک کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے عبادات سمیت مختلف شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل رہنما اصول جاری کردیے ہیں۔ جس کے تحت مساجد میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور بچوں کی اجازت نہیں ہوگی

رمضان المبارک کے دوران مساجد کا رخ کرنے والوں کے لیے گھر سے وضو کرکے آنا، باجماعت نماز اور تراویح کے لیے صفوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا، سحر و افطار کے اجتماعات نہیں ہوں، قالین یا چٹائی اٹھا کر فرش کو باقاعدگی سے کلورینٹڈ پانی سے دھونا ہوگا۔ اعتکاف کے خواہش مند گھر پر ہی اعتکاف بیٹھیں گے۔

(1093 بار دیکھا گیا)

تبصرے