Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا مریضوں کی تعداد 3059 ہوگئی، 45 جاں بحق

قومی نیوز اتوار 05 اپریل 2020
کورونا مریضوں کی تعداد 3059 ہوگئی، 45 جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 3059 ہوگئی جبکہ 45 افراد اس موذی مرض سے جاں بحق اور 170 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 3059 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کراچی میں افراتفری اور ہڑتال جیسا ماحول

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1319، سندھ میں 881، خیبر پختونخوا میں 372 ، بلوچستان میں 189، اسلام آباد 78، آزاد کشمیر14 اور گلگت بلتستان میں 206 کورونا کے مریض ہیں۔

ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 45 تصدیق شدہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 15 کا تعلق سندھ، 12کا پنجاب، 14 کا خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان سے 3 جب کہ ایک مریض کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

(2537 بار دیکھا گیا)

تبصرے