Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 06 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں افراتفری اور ہڑتال جیسا ماحول

قومی نیوز جمعرات 19 مارچ 2020
کراچی میں افراتفری اور ہڑتال جیسا ماحول

کراچی (رپورٹ Oصابرعلی) حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے شاپنگ مال اور ریسٹورنٹ بند کئے جانے کے احکامات کے پہلے روز بدھ کو شہر میں شدید افراتفری اور ہڑتال جیسا ماحول رہا۔

پولیس نے شاپنگ مال اور ریسٹورنٹ بند کرانے کے احکامات کی آڑ میں ہر طرح کی چھوٹی بڑی دکانیں بند کرانا شروع کردیں۔ جس سے شہریوں اوردکانداروں میں افراتفری اور شدید خوف وہراس کے ساتھ ساتھ غم وغصہ بھی پایا گیا۔

ڈالرز بھی کورونا پھیلانے کی وجہ

بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس کے اس ایکشن کا فوری نوٹس لیااور پولیس کو پابند کیا گیا کہ وہ تمام چھوٹی موٹی دکانیں خصوصاً ریسٹوران بند نہ کروائے ‘ریستوران کھلیں گے‘ تاہم لوگ وہاں بیٹھ کر کھانا کھانے کے بجائے خرید کر لے جاسکیں گے۔

(763 بار دیکھا گیا)

تبصرے