Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 12 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا سے بچ گئے تو ذہنی بیماری پکڑ لے گی

قومی نیوز بدھ 18 مارچ 2020
کورونا سے بچ گئے تو ذہنی بیماری پکڑ لے گی

کراچی (نمائندہ قومی اخبار) حکومت سندھ کے کورونا وائرس کے حوالے سے کئے جانے والے حالیہ اقدامات کے نتیجے میں شہری عملاً اپنے گھروں میں قید ہوکر رہ جائیں گے

اس کا برملا اظہار خود حکومت سندھ نے بھی کیا ہے کہ اور کہا ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں اور بلا ضرورت باہر نہ نکلیں اس طرح شہر کراچی کو ”لاک ڈاﺅن“ کئے جانے کا جو خدشہ تھا وہ حکومت سندھ کے حالیہ اقدامات کے نتیجے میں پورا ہوتا دکھائی دیتا ہے

کورونا نے پاکستان سپر لیگ منسوخ کردی

ان اقدامات کے نتیجے میں شہر مکمل طورپر نہ سہی جزوی طورپر ”لاک ڈاﺅ‘ن“ ہوجائے گا‘ کل سے سرکاری دفاتر کی بندش کے بعد لوگ عملاً گھروں میں قید ہوکر رہ جائیں گے جبکہ بچے اور طلباءوطالبات تعلیمی اداروں کی بندش سے پہلے ہی گھروں میں قید ہیں۔

آج سے لوگ ہوٹلوں اور ریستورانوں میں نہیں بیٹھ سکیں گے‘ بعض شہریوں کے مطابق گھروں میں قید ہونے سے وہ کورونا وائرس سے تو بچ جائیں گے۔ لیکن مسلسل گھروں میں قید رہنے سے ذہنی بیماری کا شکار ہوجائیں گے۔

(3153 بار دیکھا گیا)

تبصرے