Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 06 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

یورپی باشندوں کا امریکا میں داخلہ بند

قومی نیوز جمعرات 12 مارچ 2020
یورپی باشندوں کا امریکا میں داخلہ بند

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک سے امریکہ آنے والوں پر 30 روز کیلئے پابندی عائد کردی‘ برطانیہ کو اس پابندی سے استثنیٰ ہوگا‘ امریکہ کے صدر نے دیگر ملکوں کو قرضوںکی ادائیگی بھی روک دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج صبح اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یورپی ممالک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ۔ جس کے باعث کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے اتحادیوں سے مشورہ کیاہے کہ کورونا سے کس طرح بچاجاسکتا ہے ۔

زبان پر انگلی لگا کر نوٹ گننا نقصان دہ ہوسکتا ہے

انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے‘ ہمیں سیاسی اختلافات سے بالا تر ہوکر کورونا کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔ ادھردنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں جاری ہیں

ترجمان دفتر خارجہ نے اٹلی میں مہلک مرض سے ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے انتہائی مہلک ترین وبائی مرض کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 4380 تک پہنچ گئیں، جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہے، تاہم محکمہ صحت کے مطابق اب تک کوئی بھی مریض تشویشناک حال میں نہیں، متاثرہ تمام افراد مستحکم ہیں جبکہ ایک مریض صحتیاب ہوکر اسپتال سے فارغ بھی کیا جاچکا ہے۔

دفتر خارجہ نے پہلے پاکستانی کی اٹلی میں ہلاکت کی تصدیق کردی، ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالا پاکستانی شہری روزگار کے سلسلے میں یورپی ملک گیا تھا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ جاں بحق شخص دارالحکومت میلان سے 100 کلو میٹر دور شہر بریشیا میں مقیم تھا

میت کی حوالگی سے متعلق پاکستانی قونصل خانہ اطالوی حکام اور متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہے۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں 3158 ہیں جبکہ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، ایران میں بھی ہلاکتیں بڑھ کر 354 ہوگئیں جبکہ مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اآ ج ہونیوالوں ہلاکتیں 196 تک پہنچ گئیں جس کے بعد ملک میں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 827 ہوگئی جبکہ اآ ج 2 ہزار 313 نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز 12 ہزار 462 تک پہنچ گئے۔

کروناوائر س ، چین کے دو شہر مکمل طور پر بند

جنوبی کوریا میں 60، اسپین میں 47، فرانس میں 33، امریکا میں 29 اور جاپان میں کورونا وائرس سے 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جرمنی، ڈائمنڈ پرنسس، سوئٹزر لینڈ، برطانیہ، نیدر لینڈز، سویڈن، بیلجیئم، ہانگ کانگ، اآ سٹریلیا، کینیڈا، عراق، لبنان، سان مرینو، مصر، تھائی لینڈ، فلپائن، تائیوان، انڈونیشیا، اآ ئر لینڈ، ارجنٹائن، البانیا، بلغاریہ، مراکش اور پاناما میں بھی ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ اآ رگنائزیشن نے کورونا وائرس کو عالمی وباءقرار دے دیا، عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ جنوری میں منظر عام پر اآ نیوالی بیماری کی ویکسین کی تیاری میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔قطر میں جہاں اب تک کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 24 تھی بدھ 11 مارچ کو238 نئے کیسز سامنے آگئے۔

قطر کے صحت کے وزیر نے اعلان کیا ہے کہ ان نئے کیسز سمیت ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 262 ہوگئی ہے۔وزیر صحت کا کہنا ہے کہ تمام نئے کیسز باہر پبلک سے نہیں آئے بلکہ یہ قرنطینہ میں ہی پائے گئے ہیں۔

قطر میں کورونا وائرس سے اب تک کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے تاہم وہاں تمام جامعات، اسکولز بند کردیئے گئے ہیں اور عوامی تقاریب منسوخ کی جا چکی ہیں جبکہ 14 ممالک سے مسافروں کی آمد پر بھی پابندی عائد ہے۔

(843 بار دیکھا گیا)

تبصرے