Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 06 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں کورونا کا ایک اور مریض صحت یاب

قومی نیوز بدھ 11 مارچ 2020
کراچی میں کورونا کا ایک اور مریض صحت یاب

کراچی/ کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 3مریض سامنے آ گئے ،دو مریض سندھ جبکہ ایک کوئٹہ میں سامنے آ یا۔ جس کے بعد ملک میں تصدیق شدہ متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔سندھ میں وائرس کے جو دو کیس سامنے آئے ان میں ایک کا تعلق حیدرآ باد جبکہ دوسراکراچی کا رہائشی ہے۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مریض نے شام سے دوحہ کے ذریعے کراچی کا سفرکیا تھا جب کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس کے مریض نے ایران سے دبئی کے ذریعے کراچی سفرکیا،اس کے ساتھ ہی سندھ میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ کراچی میں پہلے سے داخل ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا۔

پاکستان کیلئے ”غیبی امداد“

کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج تھیلیسیمیا کے شکار 12 سالہ بچے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کے مطابق متاثرہ بچہ والدین کے ساتھ پاک ایران سرحدی علاقے تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا تاہم بچے کے والدین میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ متاثرہ بچے کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے ہے۔

پاکستان میں اب تک سندھ سے 15، اسلام آ باد سے 2، گلگت بلتستان اور کوئٹہ سے ایک ایک کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق اس وقت 14 کرونا وائرس کے مریض زیرِعلاج ہیں جبکہ ایک اور مریض مکمل طورپرصحتیاب ہوچکا ہے۔

ادھر ایران کے شہر میں مشہد میں 290پاکستانی زائرین پھنس گئے ہیں یہ متام ضعیف العمر ہیں جن کا تعلق سندھ سے ہے ان میں زیادہ تر کراچی کے ہیں پیسے ختم ہونے کہ وجہ سے پریشانی سے دوچارہیں مسافرخانے میں مقیم ہیں اور کھانے کے بھی لالے پڑے ہیں

کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے سکولوں کو مزید بند رکھنے اور بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی کی سفارش کر دی۔صورتحال کے پیش نظر میٹرک امتحانات بھی کھٹائی میں پڑ گئے۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ سرحد پار سے آنے والے مسافروں کیلئے جامع پالیسی مرتب کی ہے

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ڈیٹا صوبائی حکومت کو فراہم کیا جاتا ہے اور صوبائی حکومت کی مدد سے ڈیٹا کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔ پی ایس ایل یا سکولوں کی بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔علامات ظاہر ہونے پرٹیسٹ اور وائرس کا پھیلاو¿روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے بتایا کہ شاپنگ سنٹرز اور دیگر جگہوں پر جانا عوام کی مرضی ہے ، گرائونڈ اور دیگر جگہوں پر سپرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں وائرس سے میچز متاثر نہیں ہونگے ، تمام میچز شیڈول کے مطابق ہونگے۔

ادھرکورونا وائرس دنیا کے 117 ممالک تک پھیل چکا ہے ، اٹلی میں مزید168،ایران میں 54جبکہ فرانس میں5افراد ہلاک ہوگئے۔ وائر س سے اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار 264 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر متاثرہ ایک لاکھ 18 ہزار 123 مریضوں میں سے 65 ہزار 105 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا نے روایتیں اور عادات بدل ڈالیں

ویٹی کن اور نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں عام افراد کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔چین سے باہر وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد1000ہزار سے تجاوز کرگئی۔یورپ بھر میں وائرس بڑی تیزی کیساتھ پھیل رہاہے ،یورپ کا سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے

اٹلی میں چھ کروڑ سے زائد افراد کولاک ڈاو¿ن کا سامنا ہے ،لاک ڈاو¿ن کی خبر سامنے آ نے کے بعد سپر اسٹورز پر شہریوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں،جس کے بعد حکومت کو اعلان کرنا پڑا کہ سپراسٹورز بند نہیں ہونگے۔حکومت کی جانب سے پیر کو رات گئے پورا ملک بند کرنے کے اعلان کے بعد عوام سے کہاگیاہے کہ وہ ایمرجنسی کے علاوہ گھر سے باہر نہ نکلیں،ملک بھر میں ہر قسم کی تمام تقریبات ملتوی کردی گئی ہیں۔

شادیاں اور مرنیوالوں کی آخری رسومات بھی ملتوی کردی گئیں،لوگوں سے کہاگیاہے کہ وہ ایک دوسرے سے تین فٹ دوررہ کر بات کریں۔اٹلی کے دارالحکومت روم کی سڑکیں سنسان اور ویران رہیں۔براعظم امریکا میں بھی وائر س یورپ کی طرح تیزی سے پھیل رہاہے ،اس براعظم کا سب سے متاثرہ ملک امریکا ہے۔نیویارک کے نواحی علاقے نیو روشیلے کے ایک میل کے علاقے کو آ ج سے بند کیا جائے گا۔

کروناوائر س ، چین کے دو شہر مکمل طور پر بند

بند کیے جانیوالے اس علاقے میں لوگوں کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی گئی۔نیویارک کے گورنر نے شہر کے گردونواح کے علاقوں میں وائر س کے پھیلاو¿ کو مزید روکنے کیلئے فوج طلب کرلی،گورنر اینڈریو کیومو نے کہاکہ متاثرہ علاقے نیو روشیلے میں سکول اور عبادت گاہوں کو بند کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ مجھے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروا کر خوشی ہوگی،لیکن مجھے بتایا گیا ہے کہ اسکی ضرورت نہیں ہے

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے وائر س سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے دوران ہلاک ہونیوالے طبی عملے کو شہید قرار دینے پر اتفاق کیاہے۔ایران میں سرکاری طور پر جنہیں شہید قراردیا جاتاہے انہیں ماہانہ بنیاد پر حکومت امداد دیتی ہے۔علی خامنہ ای نے سال نو کے حوالے سے مشہد میں اپنی سالانہ تقریر بھی منسوخ کردی۔سعودی عرب میں مزید5کیس سامنے آ گئے ،جس سے کل مریضوں کی تعداد20تک پہنچ گئی

متحدہ عرب امارات میں مزید5کیسز سامنے آ گئے ،لبنان اور مراکش میں وائر س سے پہلی ہلاکت ہوگئی۔عراق میں آ ج سے جنوبی صوبے نجف کو ایک ہفتے کیلئے بند کیا جائے گا۔شام میں بھی کئی کیسز سامنے آ گئے۔مصر میں ا یک اور شخص ہلاک ہوگیا۔اسرائیل میں 42متاثرہ مریض موجود ہیں۔جنوبی ایشیا میں بھی وائرس پھیل چکاہے۔بھارت میں مزید 9کیس سامنے آ گئے ،جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد56 ہوگئی۔افریقہ میں بھی وائرس پہنچ چکاہے۔

(1131 بار دیکھا گیا)

تبصرے